پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 97 افسران کی اختتامی تربیتی کورس کی تقریب

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 97 افسران کی اختتامی تربیتی کورس کی تقریب

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل سید خورشید انور رضو ی نے کہا ہے کہ ججزآئین وقانون پردسترس حاصل کرکے بلاخوف وخطرفیصلے کریں تو انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔وہ گزشتہ روز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 97جوڈیشل افسراں نے دو ہفتے کا تربیتی کورس مکمل کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تربیت مکمل کرنے والوں میں 32ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور65سول ججزشامل ہیں۔ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی سید خورشید انوررضوی نے جوڈیشل افسروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ججز کے جنرل ٹریننگ پروگرام سے انصاف کی بروقت فراہمی میں مدد ملے گی۔ الوداعی تقریب میں سینئر انسٹرکٹر عامر منیرمغل، محمد خالد محمود بھٹی، ندیم سہیل چیمہ، رائے محمد خالد ، ایڈمنسٹریٹو آفیسر رانا عارف علی نے بھی شرکت کی۔

مزید : علاقائی