10پولنگ سٹیشنز کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل

10پولنگ سٹیشنز کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے 125دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 28مارچ کو طلب کر لیاہے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے10پولنگ سٹیشنز کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاویدرشیدمحبوبی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس کی سماعت شروع کی توالیکشن ٹربیونل میں فریقین کی موجودگی میں 10پولنگ سٹیشنز کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی جس کی رپورٹ ایک ہفتے میں ٹربیونل کی طرف سے جاری کئے جانے کا امکا ن ہے ،ٹربیونل نے پولنگ سٹیشن نمبر30،32،46،98 ،112،120 ،191،193،194 اور195کی جانچ پڑتال 3 روزمیں مکمل کی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کے خلاف تحریک انصاف کے ناکام امیدوارحامد خان نے انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -