الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے،منظور وٹو

الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے،منظور ...

 لاہور(خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق رائے اچھی خبر ہے مگر حکومت کو بروقت پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ تسلیم کر لینا چاہیے تھا،ایک بیان میں منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چےئرمین آصف زرداری بھی عرصہ دراز سے دھاندلی کی تحقیقات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دے رہے تھے کیونکہ دوسرے تمام راستے جمہوریت اور وفاق کے لیے نقصان دہ ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا اِس امید سے ہوئی کہ آخر کار دھرنے کی سیاست دم توڑ جائے گی مگر حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بحران کے طول پکڑنے سے پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی بڑی نقصان ہوا۔منظور وٹونے امید ظاہر کی کہ دونوں جماعتیں اب جوڈیشل کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گی تا کہ کمیشن اپنی رپورٹ مقررہ وقت میں مکمل کرسکے۔

مزید : علاقائی