کنٹونمنٹ ایریا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اقدام چیلنج

کنٹونمنٹ ایریا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اقدام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحر یک انصاف نے کنٹونمنٹ ایریا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کینٹ لاہور کے صدر اویس یونس نے ایک رٹ درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس مجریہ 2002ء کی دفعہ 14کے تحت غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے جا رہا ہے۔ غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانا آئین کے آرٹیکل 17اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 17ہر شہری کو کسی بھی جماعت سے وابستہ ہونے اختیار دیتا ہے جبکہ سال 2013میں عدالت عالیہ نے بھی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا حکم دے رکھا ہے ۔

مزید :

علاقائی -