پنجاب ، 24گھنٹوں کے دوران 644ٹریفک حادثات میں 523افراد شدید زخمی ہو گئے

پنجاب ، 24گھنٹوں کے دوران 644ٹریفک حادثات میں 523افراد شدید زخمی ہو گئے

 لا ہور (کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 644ٹریفک حادثات میں523افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ239افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں270ڈرائیور،20کم عمرڈرائیور ،373 مسافراور126پیدل چلنے والے متاثر ہوئے۔ 134 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت131 ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 62 حادثات میں78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل769متاثر ہونے والوں میں سے592مرد اور177خواتین شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر549موٹر سائیکلز70آٹو رکشے57موٹر کاریں 36 مسافربس20ٹرک، اور 58 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی