ایس ایم ظفر آج لندن روانہ ہونگے انٹرنیشنل لیگل کانفرنس کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا

ایس ایم ظفر آج لندن روانہ ہونگے انٹرنیشنل لیگل کانفرنس کی جانب سے لائف ٹائم ...

 اسلام آباد(پ ر )چیئرمین ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان ایس ایم ظفر آج لندن روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایم ظفر آج انٹرنیشنل لیگل کانفرنس کی دعوت پر لندن روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ایک تقریب میں انٹرنیشنل لیگل کانفرنس کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرینگے ،وہ ہیومن رائٹس سوسائٹی (برطانیہ )کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیں گے ، وہ وہاں اپنی کتاب’’ ایس ایم ظفر کی کہانی ، ان کی اپنی زبانی ‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح بھی کرینگے۔

مزید : علاقائی