جسمانی طور پر ٹیڑھے اور چھوٹے پیدا ہونیوالے افراد کی معذور کو ٹہ کیلئے درخواست دائر

جسمانی طور پر ٹیڑھے اور چھوٹے پیدا ہونیوالے افراد کی معذور کو ٹہ کیلئے ...

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ڈاؤن سنڈروم بیماری میں مبتلا افراد کو وفاقی اور صوبائی محکموں میں معذوروں کے کوٹہ پر ملازمت دلوانے کے لئے درخواست دائر، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی،یہ درخواست ان افراد سے متعلق تھی جو پیدائشی طور پر جسم کا کچھ حصہ غیر فطری لے کر پیدا ہوتے ہیں جن میں گردن کا باریک ہونا،کان بڑے ہونا،ٹانگوں اور بازؤں کا تھوڑا ٹیرھا اور چھوٹا ہونا، شامل ہیں،دائر درخواست میں کہا گیا کہ یہ افراد ذہنی طور پر کمزور اور چہرے کے اعتبار سے منگول قوم کے افراد سے مشابہت رکھتے ہیں،ایسے افراد ملازمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم انہیں صوبائی اور وفاقی محکموں میں معذور افراد کے کوٹہ میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں معذور تصور کیا جاتا ہے ، ایسے افراد کو معاشرے سے الگ کرنا اور سرکاری محکموں میں ملازمت نہ دینا ناانصافی ہے ،ڈاؤن سنڈروم افراد کو صوبائی اور وفاقی محکموں کے معذور افراد کی فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل کرنے کا حکم دیا جائے اور وفاقی و صوبائی محکموں سے مذکورہ افراد کی منظور شدہ اسامیوں کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ دنیا بھر میں ہر سال 21مارچ کو ایسے افراد کی حمایت میں دن منایا جاتا ہے ،ڈاؤن سنڈروم بیماری میں مبتلا افراد کا دن منایا جاتا ہے۔

مزید : علاقائی