گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا ؛خورشید شاہ

گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا ؛خورشید شاہ

 سکھر( مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر راج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا،18ویں ترمیم کے بعد گورنر راج کا نفاذ آسان نہیں رہا،صولت مرزا سے عزیر بلوچ کا کیس الگ ہے،پیپلز پارٹی نے لیاری میں آپریشن کرکے عذیر بلوچ کیلئے زمین تنگ کی اور اسے ملک چھوڑنا پڑا،اب عذیر بلوچ بدلہ لینے کیلئے پارٹی پر الزامات لگا رہا ہے،حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق خوش آئند ہے۔سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ صولت مرزا کی بات نہیں کروں گا مگر عزیر بلوچ کا کیس الگ ہے۔پیپلز پارٹی نے لیاری میں آپریشن کرکے عذیر بلوچ کیلئے زمین تنگ کی اور اسے ملک چھوڑنا پڑا۔اب عذیر بلوچ بدلہ لینے کیلئے پارٹی پر الزامات لگا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر گورنر راج لگایا گیاتو پھر سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا۔18ویں آئینی ترامیم کے باعث گورنر راج کا نفاذ مشکل ہے تاہم گورنر راج لگنے سے پورے ملک کیلیے گھمبیر مسائل ہوجائیں گے ۔حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن پر اتفاق کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو اسی وقت ہوجاتا تاہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق خوش آئند ہے اور مسئلہ لڑائی سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوتا ہے۔

مزید : صفحہ اول