رحمن ملک کی زرداری سے ملاقات ملکی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

رحمن ملک کی زرداری سے ملاقات ملکی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

 کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری سے ہفتہ کو سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی اور دونوں راہنماؤں کے درمیان ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور 4 اپریل کو لندن میں ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی برسی کے حوالے سے ہونے والی تقریب بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے آصف علی زرداری کو ایم کیو ایم سے تعلق پارٹی رہنماؤں کی سوچ اور پیدا شدہ صورتحال بارے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی بڑی تقریب لندن میں ہوگی جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

مزید : صفحہ اول