اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ آج پارٹی اجلا س میں کریں گے،شاہ محمود قریشی

اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ آج پارٹی اجلا س میں کریں گے،شاہ محمود قریشی

 ملتان(اے این این) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چےئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پر سیاست کرنے والوں کی کوئی کی کوئی گنجائش نہیں کسی سیاسی جماعت کا مسلح ونگ نہیں ہونا چاہیے اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ آج کریں گے حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار نے لچک کا مظاہرہ کیا کراچی میں کئی سالوں سے ٹارگٹ کلنگ اور اغواء کی وارداتوں جاری تھیں جس پر کراچی کی حمایت تمام سیاسی جماعتوں نے کی اس لئے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے اگر کسی اور سیاسی جماعت میں بھی کوئی مسلح ونگ ہے تو اس کیخلاف بھی آپریشن کیا جانا چاہیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں قوم کو 2013ء کی ودھاندلی سے آگاہ کرنا صحیح تھا بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے اسی لئے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں بلدیہ ٹاؤن واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد سے ملتان خصوصی طیارے پر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : صفحہ اول