قومی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری ، کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگوپر پابندی عائد

قومی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری ، کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگوپر پابندی ...
قومی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری ، کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگوپر پابندی عائد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل مرحلے میں شکست کے بعدقومی کرکٹ ٹیم آج رات وطن واپس پہنچ رہی ہے جس کا شیڈول جاری کردیاگیاہے جبکہ کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگوپر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہدخان آفریدی ، سہیل خان اور سرفرازاحمد رات نو بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں شائقین کی طرف سے ’بھرپور‘ استقبال کا امکان ہے ۔

ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑی لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل پورٹ پہنچیں گے ۔ لاہورایئرپورٹ پر پہنچنے والے کھلاڑی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 622کے ذریعے رات ایک بج کر چالیس منٹ پر آئیں گے جن میں مصباح ، صہیب مقصود، راحت علی ، محمد عرفان ، وہاب ریاض ،احمد شہزاد، ناصر جمشید ، مصباح الحق، احسان عادل ، حارث سہیل اور عمراکمل شامل ہیں ۔

ٹیم آفیشلز میں نوید اکرم چیمہ ، مشتاق احمد ، اعظم ، آغااکبر اور شاہد اسلم شامل ہیں ۔

دوسری طرف کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگوپر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم کپتان مصباح الحق 24مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں