جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی ، ٹریفک پلان جاری

جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی ، ٹریفک پلان جاری
جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی ، ٹریفک پلان جاری

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پلان پاک فوج نے جاری کردیاہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23مارچ کو رات بارہ بجے سے پیر کی دوپہر دوبجے تک جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کاداخلہ بند رہے گا اور ایکسپریس وے پر سے صرف پریڈ پر آنیوالی گاڑیوں کو اجازت ملے گی ، اُنہیں گاڑیوں کو اجازت ہوگی جن کو کارڈ جاری کیے جائیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کھنہ پل سے داخل ہونیوالی ٹریفک کو لہتراڑ روڈ، راول ڈیم اور کشمیر ہائی وے کی طرف موڑدیاجائے گا اور پارک روڈ سے ہوتی ہوئی اسلام آباد میں داخل ہوں گی ۔

مزید : راولپنڈی