بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی سے چڑیا گھروں کے شیر، چیتے، برائلر مرغی کھانے پر مجبور، کئی بیمار

بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی سے چڑیا گھروں کے شیر، چیتے، برائلر مرغی ...
بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی سے چڑیا گھروں کے شیر، چیتے، برائلر مرغی کھانے پر مجبور، کئی بیمار

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے انتہا پسند ہندو تنظیموں کے دباﺅ پر ریاست بھر میں گائے بیل ذبح کرنے اور انکا گوشت فروخت کرنے پر مکمل پابندی کیا لگائی چڑیا گھروں کے درندوں کیلئے نئی مصیبت کر دی۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق ممبئی کے سنجے گاندھی نیشنل پارک سمیت ریاست بھر میں چڑیا گھروں کے درندوں شیر، چیتے، لومڑی بھیڑیوں کی مرغوب غذا سرخ گوشت ہے مگر ریاستی حکومت کی طرف سے بیل اور گائے کے ذبیحہ گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی کے بعد احتجاجاً بھینس کا گوشت فراہم کرنے والوں نے چڑیا گھروں کو سپلائی مکمل بند کر رکھی ہے جس سے تنگ آ کر چڑیا گھر انتظامیہ نے درندوں کی خوراک کے مینو سے سرخ گوشت کو نکال کر صرف چکن یا مرغی کا گوشت شامل کیا ہے۔ جنگل کے ان درندوں کو صبح و شام برائلر مرغی کا گوشت دیا جا رہا ہے جس سے کئی شیر اور چیتے بیمار پڑ گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی