کسی بھی جرم کی سزا موت نہیں:پوپ فرانسس

کسی بھی جرم کی سزا موت نہیں:پوپ فرانسس
کسی بھی جرم کی سزا موت نہیں:پوپ فرانسس

  

ویٹیگن (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوار پوپ فرانسس نے کہاہے کہ موت کی سزا کی کوئی بھی توجیہ نہیں ہوسکتی اور نہ ہی کسی شخص کو ہلاک کرنے کا کوئی بھی انسانیت پر مبنی ”درست“ طریقہ ہے، یہ بات انہوں نے سزائے موت کے خلاف قائم ایک بین الاقوامی کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہی۔ اس کمیشن میں سابق حکومتی عہدیداران اور قانون دان شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ”جب سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاتا ہے تو یہ کسی تازہ برہمی پر نہیں بلکہ ماضی میں کئے جانے والے اقدام پر ہوتا ہے، پوپ نے واضح انداز میں کہا کہ ”موجودہ دور میں سزائے موت قابل قبول نہیں، چاہے کتنا ہی سنگین جرم کیوں نہ ہو، سزائے موت متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کرتی بلکہ یہ بدلے کو پروان چڑھاتی ہے، دنیا کے تقریباً 140 ممالک سزائے موت کو ختم کرچکے ہیں جب کہ اب بھی پچاس کے لگ بھگ ممالک میں یہ سزا قانونی طور پر رائج ہے۔

مزید : بین الاقوامی