ماڈل ایان علی کی تمام سفری دستاویزات کا ریکارڈ حاصل

ماڈل ایان علی کی تمام سفری دستاویزات کا ریکارڈ حاصل
ماڈل ایان علی کی تمام سفری دستاویزات کا ریکارڈ حاصل

  

لاہور (این این آئی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ نے کہا ہے کہ جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے، ماڈل ایان سے دوبارہت فتیش کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مقامی ہوٹل میں تقریب میں شرکت کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ماڈل ایان کو غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمہ کی تمام سفری دستاویزات کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ ایان سے اس حوالے سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید : تفریح