گرفتاری کے خوف سے ڈاکو نے خود کشی کر لی

گرفتاری کے خوف سے ڈاکو نے خود کشی کر لی
گرفتاری کے خوف سے ڈاکو نے خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) صدر ڈویژن پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر ایک ڈاکو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ڈاکو نے اپنے ہی پسٹل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔مقامی اخبار کے مطابق دو ڈاکوﺅں نے تھانہ چوہنگ کے علاقہ جوبلی ٹاﺅن میں شہری کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اس کی ٹانگ پر گولی ماردی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا اور زیر تعمیر ڈینٹل کالج کی عمارت کے تہہ خانے میں جاکر چھپ گیا۔ پولیس نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ڈینٹل کالج کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران ڈاکو نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی صدر زاہد نواز مروت کو بروقت ایکشن لے کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر شاباش دی۔

مزید :

لاہور -