الحمرا میں رقص پر پابندی کی تجویز سے اداکارائیں پریشان

الحمرا میں رقص پر پابندی کی تجویز سے اداکارائیں پریشان
الحمرا میں رقص پر پابندی کی تجویز سے اداکارائیں پریشان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (این این آئی) الحمرا میں آئندہ سے پیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں میں گانوں پر پابندی کی تجویز پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ اس احمقانہ تجویز پر عمل سے اسٹیج ڈرامہ بربادی کا شکار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں گانے ختم ہونے کے بعد الحمرا کے اہل ادبی بیٹھک بن جائیں گے۔ انہوں نے چیئرمین آرٹ کونسل اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ الحمرا میں ہونے والے سٹیج ڈراموں میں گانوں پر پابندی عائد نہ کی جائے بلکہ جو بھیا داکارہ غیر مناسب لباس اور بیہودہ ڈانس کی مرتکب ہو اس پر تاعمر پابندی عائد کردی جائے۔ مگر ڈرامے کے اہم جزگانے کو ختم کرنے سے اسٹیج ڈرامہ بربادی کا شکار ہوجائے گا۔

مزید : لاہور