بچوں سے عربی میں وفاداری کا عہد لینے کی شکایات، سکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی

بچوں سے عربی میں وفاداری کا عہد لینے کی شکایات، سکول انتظامیہ نے معافی مانگ ...
بچوں سے عربی میں وفاداری کا عہد لینے کی شکایات، سکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک سکول نے بچوں سے عربی میں وفاداری کا عہد لینے پر شکایات آنے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔ سکول کے غیرملکی زبانوں کے شعبے نے بچوں سے ہفتے کے روز مختلف زبان میں عہد لینے کا اہتمام کیا تھا۔ سکول کے ایک اہلکار کے مطابق یہودی والدین اور افغانستان میں مارے جانے والے فوجیوں کے خاندان والوں نے اس بارے میں شکایت کی تھی۔ خیال رہے کہ امریکہ اور نہ ہی نیویارک ریاست کی کوئی سرکاری زبان ہے۔
سکول کے ضلعی انچارج جون کاربون نے ٹائمز ہیرلڈ ریکارڈ اخبار کو بتایا کہ عربی میں وفاداری کے حلف نے سکول میں رائے عامہ کو تقسیم کر دیا ہے۔ اور ہمیں اس بارے میں بہت سی شکایات ملی ہیں۔
سکول کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اگر کسی طالبعلم، استاد یا عوام کو اس حرکت سے تکلیف پہنچی ہے تو ہم ان سے معافی مانگتے ہیں۔ عربی میں حلف برداری کا مقصد صرف یہ دکھانا تھا کہ جو لوگ انگریزی کے علاوہ دوسری زبانیں بولتے ہیں وہ بھی اس عظیم ملک کے وفادار ہیں۔‘