ہتھیار چھوڑ کر امن کا راست اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں :کو رکمانڈر کوئٹہ

ہتھیار چھوڑ کر امن کا راست اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں :کو ...
ہتھیار چھوڑ کر امن کا راست اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں :کو رکمانڈر کوئٹہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کور کمانڈر کوئٹہ ناصر جنجوعہ نے کہاہے کہ ہتھیار چھوڑ کر امن کا راستہ اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ اپنی ہی چیز کیلئے مت لڑیں جن کو آپ مار رہے ہیں وہ بھی آپ کے ہیں اور پاکستان بھی آپ کا ہے ۔کوئٹہ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر ناصر جنجوعہ نے کہاکہ ہمیں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے اور ملک کر دہشت گر دی ملک سے پاک کرنا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا ما ل ہے، ہمیں ماحول کومزید بہتر بنانے کیلئے تفریق ختم کرنی ہو گی ،پاکستان دل ہے تو بلوچستان اس کی دھڑکن ہے اور پاک فوج بھی آپ کے دم سے ہے ۔ناصر جنجوعہ نے کہاکہ وہ ہتھیار چھوڑ کر امن کا راست اختیا کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں