ریسلنگ مقابلے کے دوران فلائنگ کک لگنے سے میکسیکن ریسلر ہلاک

ریسلنگ مقابلے کے دوران فلائنگ کک لگنے سے میکسیکن ریسلر ہلاک
ریسلنگ مقابلے کے دوران فلائنگ کک لگنے سے میکسیکن ریسلر ہلاک

  

میکیسکوسٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)ریسلنگ کے مقابلے کے دوران فلائنگ کک لگنے سے میکسیکن ریسلر ہجو ڈیلپرواگوایو فلائنگ کک لگنے سے رنگ میں ہی دم توڑ گیا۔

آفریدی نے ناقدین کو کھری کھری سنادیں ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیامیں چارپہلوانوں کی ریسلنگ کے دوران میکسیکن کھلاڑی کو ساتھی ریسلر نے فلائنگ کک ماری جس پر ہجو ڈیلپرواگوایورنگ کے گردلگی رسی پر جاگر ا جس کے بعد دومنٹ تک کھیل جاری رہا جبکہ میکسیکن ریسلر رسی پر بے سدھ پڑا، ہزاروں کے مجمع سمیت کھلاڑی یہی سمجھتے رہے کہ ایکٹنگ کررہاہے لیکن احساس ہونے پر اُسے اُٹھا کر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں اس کی موقع پر ہی موت کی تصدیق ہوگئی ۔

35سالہ میکیسکن ریسلرہجو ڈیلپرواگوایو 20سال سے ریسلنگ کررہے تھے ۔

مزید : کھیل