فوج اور رینجرز کی کا رروائیاں درست ہیں ،صولت مرزا کے بیان سے متحدہ کو فائدہ ہوا:خورشید شاہ

فوج اور رینجرز کی کا رروائیاں درست ہیں ،صولت مرزا کے بیان سے متحدہ کو فائدہ ...
فوج اور رینجرز کی کا رروائیاں درست ہیں ،صولت مرزا کے بیان سے متحدہ کو فائدہ ہوا:خورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ فوج اور رینجر ز کی کارروائیاں درست ہیں جو لوگ پکڑے گئے ہیں وہ سزا یافتہ لوگ ہیں کارروائی بالکل ٹھیک ہے ،صولت مرزا کے بیان سے فائدہ ایم کیو ایم کو ہوا،تحریک انصاف کو استعفے دینے سے روکا آج اچھے نتائج آ نا شروع ہو گئے ،پیپلز پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں بلاول چار اپریل کو آر ہے ہیں ۔پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے خور شید شاہ نے کہاکہ صولت مرزا کے ویڈیو پیغام سے ایم کیوایم کو فائدہ پہنچاہے ،ڈتیھ سیل میں بیٹھے اس شخص کی ویڈیوا آنے کے بعد سزا میں تاخیر شکوک پیدا کرتی ہے اور اس نے جو بیان دیاہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن اس کو سزا بھی ملنی چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ کراچی میں آپریشن متحدہ کے کہنے پر ہی شروع کیاگیاہے کیونکہ متحدہ نے ہی کہا تھا کہ کراچی میں آپریشن فوج کی نگرانی میں کروایا جائے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ایک خوش آئند فیصلہ ہے اور وہ پہلے ہی دن سے کہہ رہے تھے کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے جبکہ تحریک انصاف کے استعفے دینے کا فیصلہ جذ باتی تھا ۔ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کو استعفے دینے سے روکا تو آج اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اب تحریک انصاف کو چاہئے کہ و ہ ایوان میں آکر صحت مند سیاست کا آغاز کریں۔

خورشید شاہ نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور بلاو ل چار اپریل کو پاکستان آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ عزیز بلوچ نے کوئی بیان دیاہے ،کراچی میں آپریشن بلاتفریق ہونا چاہئے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں