جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولتوں سے متعلق ریکارڈ موجود ہے :کراچی پولیس چیف

جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولتوں سے متعلق ریکارڈ موجود ہے :کراچی پولیس ...
جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولتوں سے متعلق ریکارڈ موجود ہے :کراچی پولیس چیف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہاہے کہ جیل میں جن قیدیوں کو سہولتیں دی گئیں اس سے متعلق ریکارڈ موجود ہے ،کراچی میں جرائم میں کمی آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں ہمارے اہلکاربھی شہید ہوتے ہیں اگر کسی کو اہلکارو ںسے متعلق شکایات ہیں تو وہ 15پردیں ۔انہوں نے کہاکہ 23مارچ کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر ر ہے ہیں ۔

غلام قادر تھیبو نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو سہولتیں دی گئیں ہیں اوراس سے متعلق پبلک اینڈ وائٹ پیپر موجود ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شرجیل میمن نے کہا تھاکہ ایسی کوئی سہولتیں نہیں دی گئیں جبکہ دستاویزات سے ثابت ہو گیا تھا کہ سہولتیں دی گئیں اوران دستاویزات پر بطور آئی جی جیل خانہ جات غلام قادر تھیبو کے دستخط بھی موجود ہیں ۔

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کا قیدیوں کو پروٹوکول ، سرکاری دستاویزات نے صولت مرزا کے موقف کی تصدیق کردی

انہوں نے کہاکہ کرچی میں حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے ۔ان کا کہناتھاکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور آنے والے وقت میں انشاللہ کراچی میں امن قائم ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں