آزادکشمیرمیں کارروائی ،عام شہری کو دہشتگردقراردیدیا ،متعلقہ چوکی کاعملہ معطل

آزادکشمیرمیں کارروائی ،عام شہری کو دہشتگردقراردیدیا ،متعلقہ چوکی کاعملہ ...
آزادکشمیرمیں کارروائی ،عام شہری کو دہشتگردقراردیدیا ،متعلقہ چوکی کاعملہ معطل

  

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے عام شہری کو پکڑ کر کالعدم تنظیم کا کمانڈر ظاہر کردیا اور اس کی خبر میڈیا کو دیدی تاہم تحقیقات کے دوران انکشاف ہواکہ پکڑاگیاشخص عام شہری ہے جس پر متعلقہ چوکی کا ساراعملہ معطل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ پولیس نے ٹائیں دھلکوٹ کے قریب چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتارکرلیا اورکی شناخت کالعدم تنظیم کے آزادکشمیر کے امیر کاشف حنیف سے شناخت ظاہرکردی گئی اور یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ملا تاہم تحقیقات کے دوران انکشاف ہواکہ گرفتار ہونیوالاشخص عام شہری اور کاشف حنیف کا کزن اکرم خان ہے جس پر اُسے رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔

ایس پی راولاکوٹ نے بتایاکہ ہم شکل ہونے کی وجہ سے اکرم خان کو پکڑاگیاتاہم چھاپہ مارکارروائی کرنیوالی چوکی کے تمام عملے کو معطل کرکے گرفتاری کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔

مزید : مظفرآباد /اہم خبریں