کراچی پولیس کی کارروائی ، طارق عرف ہیلی کاپٹرساتھی سمیت گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی ، طارق عرف ہیلی کاپٹرساتھی سمیت گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی ، طارق عرف ہیلی کاپٹرساتھی سمیت گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے طارق عرف ’ہیلی کاپٹر ‘ اور عبید کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق چھاپہ مارکارروائی سرسید کے علاقے میں کی گئی جس دوران کالعدم تنظیم کے دوکارندوں کو حراست میں لے لیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے اور وہ مختلف مقدمات میں قانون نافذکرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے ۔

اُدھروفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے گولڑہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

مزید : کراچی