مسافر وں سے بھری ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی ،ڈرائیور ویگن چھوڑ کر فرار

مسافر وں سے بھری ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی ،ڈرائیور ویگن چھوڑ کر فرار
مسافر وں سے بھری ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی ،ڈرائیور ویگن چھوڑ کر فرار

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھر ٹول پلازہ پر مسافرین سے بھری ویگن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ویگن موروسے شکار پور جارہی تھی کہ ٹول پلازہ پر ٹکٹ لینے کیلئے رکی تو اچانک سلنڈرکی لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی تو ڈرائیورنے ویگن میں سے اتر کر دوڑ لگا دی اور کسی کے ہاتھ نہ آیا تاہم ٹول پلازہ پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ویگن میں سوار بچوں اور خوتین سمیت تمام مسافرین کو باحفاظت نکال لیا اور ویگن جل کر کوئلہ ہو گئی ۔بتایا گیا ہے ویگن میں سوار مسافرین کسی شادی کی تقریب کیلئے جار ہے تھے کہ بس حادثے کا شکار ہو گئی تاہم کو تمام مسافر محفوظ رہے اور معمولی زخمیوں کوبھی طبی امداد فراہم کر دی گئی ۔

مزید : سکھر