بھارتی پارلیمنٹ میں آگ لگ گئی

بھارتی پارلیمنٹ میں آگ لگ گئی
بھارتی پارلیمنٹ میں آگ لگ گئی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پارلیمنٹ کے کمپلیکس کے پاور اسٹیشن میں آگ بھڑے اٹھی ہے تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور بھارتی سیکیورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے پاور سٹیشن میں آگ کافی بڑے پیمانے پر لگی ہے اور بڑے نقصانات کے خدشے کا بھی اظہار کیا جارہاہے جبکہ فائر ٹینڈر کی سات گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔بھارتی میڈیاکا کہناہے کہ فی الحال ابھی تک آتشزدگی کی وجواہات معلوم نہیں ہو سکیں اور فائربریگیڈ کا عملہ جلد از جلد آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوشش میں مصروف ہے ۔

مزید : بین الاقوامی