دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے:راحیل شریف

دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے:راحیل ...
دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے:راحیل شریف

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے اور خفیہ مقامات پر چھپے دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ آرمی چیف نے کور ہیڈ کواٹر ز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب ،خیبر ایجنسی میں جاری کارروائیاں اور فاٹا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف راحیل شریف نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانو ںکی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر راحیل شریف نے کہا کہ شہری اور دیگر علاقوں میں چھپے دہشت گردو ںکیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں