وہاب ریاض پر جرمانہ ، ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز برین لارا بھی پھٹ پڑے

وہاب ریاض پر جرمانہ ، ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز برین لارا بھی پھٹ پڑے
وہاب ریاض پر جرمانہ ، ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز برین لارا بھی پھٹ پڑے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر وہاب ریاض پر آئی سی سی کی طرف سے جرمانے پر ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز برین لارا بھی پھٹ پڑے اور جرمانے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے وہاب ریاض کی طرف سے جرمانے کی ادائیگی کی پیش کش کردی ۔

میڈیا سے گفتگومیں برین لاراکاکہناتھاکہ لوگ اب ٹی 20فارمیٹ میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ، چھوٹے فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی اٹیکنگ پوزیشن ہوتی ہے ، کھلاڑیوں کو ایسی ہی سزا ملتی رہی تو وہ دباﺅمیں رہیں گے اور غصہ بھی نہیں نکال سکیں گے ، توکیا ہوگا؟ اُن کاکہناتھاکہ وہاب ریاض سے متعلق آئی سی سی نے پتہ نہیں کیا سوچا، سزا مضحکہ خیز ہے ، وہ جرمانے کی رقم اداکرناچاہتے ہیں ، وہاب ریاض اور واٹسن کے درمیان فلائنگ کیس کے ہونیوالے تبادلے سے محضوظ ہوا، یہی چیزیں ورلڈکپ میں ہائی لائیٹس کی حیثیت اختیار کرجاتی ہیں ، وہاب ریاض کی باﺅلنگ بہت اچھی لگی ، باﺅلنگ کے دوران سمتھ سے وہاب کا رویہ مختلف تھا لیکن شین واٹسن کے ساتھ بالکل بدلے انداز کے ساتھ پیش آیاجس سے سب لطف اندوز ہوئے ۔

جرمانے کی وجوہات و تفصیلات کے لیے وزٹ کریں ۔

لاراکاکہناتھاکہ ہار جیت ہوتی ہے ، یہ میچ اور وہاب واٹسن معاملہ تفریح کا باعث تھابہر کیف اچھاکھیل دیکھنے کو ملا، واٹسن بھی اچھے کرکٹرہیں ۔

مزید : کھیل