پاکستان کے انگریزی اخبار کی طرف سے تصویر فوٹوشاپ کرنے پر فاطمہ بھٹو برہم

پاکستان کے انگریزی اخبار کی طرف سے تصویر فوٹوشاپ کرنے پر فاطمہ بھٹو برہم
پاکستان کے انگریزی اخبار کی طرف سے تصویر فوٹوشاپ کرنے پر فاطمہ بھٹو برہم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایک انگریزی اخبار کی طرف سے فاطمہ بھٹو کی تصویر فوٹوشاپ ایڈٹ کرکے چھاپنے پر خاتون برہم ہوگئیں ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹس میں شاعراور لکھاری فاطمہ بھٹو نے متعلقہ اخبار کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیاکہ اُن کی کتاب لانچنگ تقریب کے موقع پر لی گئی تصویر کو فوٹو شاپ کیاگیا اوراُن کے ہاتھ میں موجود اپنی کتاب کی جگہ پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی تصویرتھمادی گئی ، ایساکیوں کیاگیا؟ فاطمہ نے پھر اخبار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ جرنلزم کے لیے آپ کاکوئی ضابطہ موجود ہے ؟ اصل فوٹوبھی آپ دیکھ سکتے ہیں ، اُن کے پیچھے دیوار پر بھی کتاب کا ہی کور پیج موجو د ہے ، تصویر تبدیل کرتے ہو ئے تھوڑی محنت تو کرلی ہوتی ۔

مزید : کراچی