قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کل پاکستان پہنچ رہے ہیں:ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر کل پاکستان آ رہے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ دونوں وفود کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان توانائی ،سرمایہ کاری ،تجارت اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدے بھی متوقع ہیں ۔