بھارت میں چرچ پر نامعلوم افراد کا پتھراﺅ

بھارت میں چرچ پر نامعلوم افراد کا پتھراﺅ
بھارت میں چرچ پر نامعلوم افراد کا پتھراﺅ

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست ممبئی میں نامعلوم افراد نے سنیچر کی صبح پتھر برساکر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق چرچ کی نگرانی کے لیے لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ تین نامعلوم نقاب پوش افراد چرچ کے داخلی راستے پر پتھر برسا کر فرار ہو گئے ۔واقعے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیاہے تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتار عمل میں نہیں آسکی۔یاد رہے کہ حالیہ حملے سے ٹھیک ایک ہفتے قبل بھارت کی مغربی ریاست بنگال میں راہبوں کے زیرِ انتظام سکول کی عمارت میں چند افراد نےداخل ہوکر 74 سالہ راہبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید : بین الاقوامی