آئی سی سی نے سیمی فائنل کے لیے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو نظرانداز کردیا

آئی سی سی نے سیمی فائنل کے لیے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو نظرانداز کردیا
آئی سی سی نے سیمی فائنل کے لیے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو نظرانداز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کے لیے پاکستانی ایمپائر علیم ڈارکو نظراند از کرتے ہوئے انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل بورواور سری لنکا کے کمار دھرمسینا کو ایمپائر مقررکردیا۔
آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے ماریس اراسمس اور سابق ٹیسٹ سپنر رچرڈ النگورتھ ٹی وی ایمپائر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔
بتایاگیاہے کہ 29مارچ کوملبورن میں ہونیوالے فائنل مقابلے کے لیے عہدیداروں کااعلان سڈنی میں ہونیوالے سیمی فائنل مقابلے کے بعد کیاگیاجائے گالیکن عقاب نظروں کے مالک پاکستان کے علیم ڈار کو سیمی فائنل کے لیے آئی سی سی بھول گئی ،عمومی طورپر فائنل کے لیے اُن ایمپائرز کا چناﺅ ہوتاہے جو سیمی فائنل میں اپنے فرائض انجام دے چکے ہوتے ہیں لیکن اب کی بار علیم ڈار کو سیمی فائنل میں نظرانداز کردیئے گئے جس کی وجہ سے فائنل میں بھی امکانات کم ہیں ، وہ ایسے ایمپائر ہیں جو 2007ءاور 2011ءکے فائنل میں اکیلے موجود تھے لیکن 171ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایمپائرنگ کرنیوالے علیم ڈارکو ورلڈکپ 2015ءکے سیمی فائنل میں نظرانداز کرنے پر حیرت ہے ۔
یادرہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پول میچ کے مقابلے میں علیم ڈار کپتان تھے اوربنگالی اپنی ہار کے بعد علیم ڈار کیخلاف احتجاج کررہے تھے اورشکایت کا اعلان بھی کیاتھا۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔