سیدقائم علی شاہ حلف اُٹھانے کے بعد سیدھا عزیربلوچ کے گھر گئے تھے:نبیل گبول

سیدقائم علی شاہ حلف اُٹھانے کے بعد سیدھا عزیربلوچ کے گھر گئے تھے:نبیل گبول
سیدقائم علی شاہ حلف اُٹھانے کے بعد سیدھا عزیربلوچ کے گھر گئے تھے:نبیل گبول

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماءنبیل گبول نے کہاہے کہ عزیز بلوچ نے پیپلزپارٹی کے جن لوگوں کے نام لیے ، اُن کی کوئی تردید نہیں کرسکتا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول کاکہناتھاکہ عزیز بلوچ نے شرجیل میمن ، ذوالفقار مرزا اور عبدالقادر پٹیل کا نام لیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سادہ اور شریف انسان ہیں ، اُنہیں بھی کسی طرح ورغلاکرلے گئے اور حلف اُٹھاتے ساتھ ہی عزیر بلوچ کے گھر لے گئے جہاں ساتھ بٹھاکر کھانا کھلایا جس کی تصاویر میڈیا پر بھی آئیں اور بیشتر لوگوں نے دیکھیں ، الزامات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

مزید : کراچی