دو مبینہ خواتین چور گرفتار،الزام کی تردید

دو مبینہ خواتین چور گرفتار،الزام کی تردید
دو مبینہ خواتین چور گرفتار،الزام کی تردید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں دکانداروں نے چوری کرنے آنے والی دومبینہ چور خواتین کو پکڑ لیا ۔تفصیلات کے مطابق دکان مالک شاہد کا کہناہے کہ دونوں خواتین دکان پر آئیں اور سیمنٹ کی معلومات حاصل کرنے لگ گئیں اتنی دیر میں دو شخص آئے اورانہوں نے اسے دبوچ لیااور اس دوران دونوں عورتوں نے گلے سے پیسے نکالنے کی کوشش کی جوکہ چالیس ہزار روپے ہیں ،شور مچانے پرقریبی دکانداروں نے آکر خواتین کو پکڑ لیا جبکہ متاثر ہ خواتین کا کہناہے وہ بھیک مانگنے کیلئے دکان پر آئیںتو دکاندار شاہد نے غلط کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن جب ہم نے انکار کر دیا تو اس نے ہم پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دکان میں سے پیسے چور ی کرنے کی کوشش کی ۔

مزید : ملتان