رمیز راجہ نے وہاب ریاض کے مستقبل سے متعلق دلچسپ پیشن گوئی کردی
ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہاہے کہ وہاب ریاض میں اچھا لیڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں ، پاکستان کو روایتی فیصلوں کی بجائے الگ سوچناہوگا۔
رمیز راجہ کاکہناتھاکہ وہاب ریاض کا مزاج جارحانہ ہے اور وہ جذبے سے کھیلتے ہیں ، ہم اب بھی 1992ءکو یاد کرتے ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں ماضی بھول کر آگے نکل چکی ہیں ، ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ بھی بہتربنانے کی ضرورت ہے ۔