چارروزقبل لاپتہ ہونیوالی بچی کی بوری بند لاش برآمد

چارروزقبل لاپتہ ہونیوالی بچی کی بوری بند لاش برآمد
چارروزقبل لاپتہ ہونیوالی بچی کی بوری بند لاش برآمد

  

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور سے چار روز قبل لاپتہ ہونیوالے ساڑھے تین سالہ بچی کی گھر کے باہر گلی سے بوری بند لاش مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل محلہ سرکی بنداں کی ساڑھے تین سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی جس کی اپنے تئیں تلاش کے بعد والدین نے پولیس سے رجوع کیا تو حکام نے تلاش جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کو ٹال دیا لیکن اتوار کو چار روز گزرنے کے بعد ننھی پری کی بوری بند لاش گھر کے قریب گلی سے ہی مل گئی ۔ڈی پی او قصور نے ورثاءسے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ مقدمہ درج نہ ہونے کی تحقیقات کریں گے تاہم نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مزید : قصور