یوم پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی اے کی جانب سے 23 مارچ کی پریڈ کے پیش نظر 8 گھنٹے موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کل یوم پاکستان کی تقریب کے سلسلے میں اسلام آباد کی پریڈ ایوینو پر حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس دوران سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلا م آباد میں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ یوم پاکستان کی تقریبات اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں آج رات 12 بجے سے کل دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ایم کیوایم معاملے میں مداخلت پر آرمی کا مشرف کو جوابی پیغام سامنے آگیا