ن لیگ خیبر پختونخواہ کے نائب صدر کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

ن لیگ خیبر پختونخواہ کے نائب صدر کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ
ن لیگ خیبر پختونخواہ کے نائب صدر کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صوبائی نائب صدر حاجی فدا محمد خان نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حاجی فدا محمد خان کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے جبکہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے آج ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حاجی فدا محمد خان حکومتی جماعت کے سینیٹر نثار محمد خان کے بھائی ہیں ۔

مزید : پشاور