جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرنے کیلئے مفید مشروبات بنانے کے آسان طریقے
لاہور(نیوزڈیسک)ہمارا کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے ہمارا جسم زہریلے مواد سے بھرتا رہتا ہے جسے کم کرنا انتہائی ضروری ہے۔آئیے آپ کو چند ایسے مشروبات بتاتے ہیں کہ جن کا استعمال کرکے آپ جسم سے زہریلے مواد کو نکال سکتے ہیں۔
کھانے کے علاوہ زیتون کے تیل کے 7 حیرت انگیز فوائد
لیموں کا رس
دو چمچ لیموں کا رس،دو چمچ میپل کا رس اور چائے کے چمچ کا دسواں حصہ لے کر آٹھ اونس پانی میں ڈالیں اور اسے حل کر کے پئیں۔اس کے استعمال سے آپ کا جسم زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا۔
سبز مشروب
تین گاجریں ،دو لال مولی،تھوڑا سا پالک،گوبھی،پیاز، ادرک،اور لہسن ملا کر اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں پنی ملا کر پئیں۔اس مشروب کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔
اجوائن اور ادرک والا قہوہ
ایک چائے کا چمچ اجوائن، کٹا ہوا ادرک 20گرام اور ایک چمچ سونف لیں۔تمام مواد کو دو کپ پانی میں ڈال کر ابالیں اور تب تک ابالتے رہیں جب تک یہ ایک کپ نہ رہ جائے۔یہ قہوہ روز پینے سے جسم ہلکا رہتا ہے۔ اگر آپ کو بلند فشار خون کا مسئلہ ہے تو اس کا استعمال کم کریں۔
کیلے کو لمبے عرصے تک تازہ رکھنے کیلئے انتہائی آسان طریقہ
مختلف فروٹ کا جوس
آٹھ اونس اورنج جوس، چار اونس پانی،آدھ کپ دہی یا سٹرابری کیلا،ایک ادرک کا پیس،ایک لہسن کی توری،ایک چمچ لیموں جوس لیں اور اسے اچھی طرح پیس کر استعمال کریں۔یہ آپ کے جسم سے تیزابی مادوں کو باہر کردے گا۔