جمالی گوٹھ میں پولیس کی کاروائی ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ، بارود سے بھری بوری برآمد

جمالی گوٹھ میں پولیس کی کاروائی ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ، بارود سے ...
جمالی گوٹھ میں پولیس کی کاروائی ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ، بارود سے بھری بوری برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خفیہ اطلاعات کی پیش نظر پولیس کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمالی گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر راکٹ سے حملہ کر دیا گیا۔راکٹ حملے کے بعد پولیس نے دہشت گردوں سے مقابلہ کیا جبکہ پولیس کے 400 اہلکاروں نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔مقابلے کے دوران پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے قبضہ سے اسلحہ اور بارود سے بھری بوری برآمد کر لی ۔ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ ان کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا۔راﺅ انوار نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے بارود کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا گیا ہے جبکہ انہوں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ

مزید :

کراچی -