پاکستانی فحاشائیں سری لنکا میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

پاکستانی فحاشائیں سری لنکا میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
پاکستانی فحاشائیں سری لنکا میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

  

کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی گروہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جو پاکستان سےنوجوان لڑکیاں سری لنکا لے جاکر انہیں جسم فروشی کے مکروہ دھندے پر لگادیتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کیلئے 16 سے 25 سال کی لڑکیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سری لنکن حکام کے مطابق اس گروہ کے سرغنہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ نیچے دی گئی ویڈیو ایک ٹی وی پروگرام کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سری لنکن پولیس کی مدد سے 5 جسم فروش پاکستانی نوجوان لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک باشندہ پہلے فون پر ایک لڑکی کے ساتھ ’ریٹ‘ طے کرتا ہے اور پھر اسے ساتھیوں سمیت اپنے گھر بلا لیتا ہے۔ آخر میں لڑکیوں کو بتایا جاتا ہے کہ وہ جال میں پھنس گئی ہیں۔ سری لنکن حکام کے مطابق اب تک پانچ پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی