بھارت میں سکول پرنسپل نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

بھارت میں سکول پرنسپل نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
بھارت میں سکول پرنسپل نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

  

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ا یک سکول پرنسپل نے فیس جمع نہ کروانے پر دوسری کلاس کی سات سالہ بچی کو اپنی جنسی ہوس کی بھینٹ چڑھادیا۔ بھارتی ریاست گجرات کے شہر ناوساری کی رہائشی بچی کی والدہ کی درخواست پرسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کے والدین محنت مزدوری کر کے گھر کاگزارہ کرتے تھے اور وہ گذشتہ چھ ماہ سے سکول فیس جمع کروانے سے قاصر تھے لیکن پرنسپل نے تین ہزار روپے کی مجموعی فیس کے بدلے معصوم بچی کو سکول میں ہی اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : جرم و انصاف