باغبانپورہ میں سیکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے تین ڈاکو ماردئیے

باغبانپورہ میں سیکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے تین ڈاکو ماردئیے
 باغبانپورہ میں سیکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے تین ڈاکو ماردئیے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سیکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے فائرنگ کر کے تین ڈاکو مار دیئے۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے سراج پورہ میں تین ڈاکوﺅں نے جیولری شاپ میں لوٹ مار کی اورمزاحمت پر دکان کے مالک حمزہ کو گولی مار دی۔ اسی دوران سیکیورٹی گارڈ اور اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے فائرنگ کر کے تینوں ڈاکوﺅں کو موقع پر ہلاک کر دیا۔ زخمی جیولر حمزہ کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزید : جرم و انصاف