کراچی کاوہ قبرستان جہاں 80ہزار ’نامعلوم ‘افراد دفن ہیں

کراچی کاوہ قبرستان جہاں 80ہزار ’نامعلوم ‘افراد دفن ہیں
کراچی کاوہ قبرستان جہاں 80ہزار ’نامعلوم ‘افراد دفن ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں مواچھ گوٹھ کے قریب ایدھی کے زیراہتمام ایک ایسا بھی قبرستان ہے جہاں 30سال کے دوران 80ہزار نامعلوم افراد دفن کیے جاچکے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نامعلوم افراد کی موت کی صورت میں لاش دوہفتوں کے لیے ایدھی سرد خانے میں لواحقین کے انتظار میں رکھی جاتی ہے لیکن 15دن بعد ورثاءکی ممکنہ آمد کے پیش نظر ایک تصویر لے کر لاش کو امانتاً ایدھی قبرستان میں دفن کردیاجاتاہے جہاں آج تک 80ہزار قبریں بن چکی ہیں لیکن اب یہ 20ایکڑزمین بھی کم پڑنے لگی ہے ۔
بتایاگیاہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایک نمبر الاٹ کیاجاتاہے اور قبروں کی شناخت بھی اُسی نمبر کے تحت ہی کی جاتی ہے کیونکہ نام اور دیگر ضروری معلومات کا علم نہیں ۔
 گورکن خیرمحمد نے بتایاکہ ایسے لگتاہے جیسے کل ہی پہلی قبر کھودی گئی تھی لیکن اس وقت وہ جوان تھے اورآج بوڑھے ہوچکے ہیں ، لاوارث میتوں کی نماز جنازہ گورکن خود ہی پڑھا کردفن کردیتے ہیں۔اگر کوئی اپنے پیارے کو تلاش کرتا ہواایدھی ہوم آجائے اور تصویر سے شناخت کرلے تو اسے مرحوم کی قبر تک پہنچا دیا جاتا ہے اور اگر ورثاءچاہیں تو لاش کی تدفین کسی دوسرے قبرستان میں بھی کرسکتے ہیں۔

مزید :

کراچی -