لوگ امپائر ڈھونڈتے رہے ، اصل امپائر آصف زرداری تھے : رحمان ملک

لوگ امپائر ڈھونڈتے رہے ، اصل امپائر آصف زرداری تھے : رحمان ملک
لوگ امپائر ڈھونڈتے رہے ، اصل امپائر آصف زرداری تھے : رحمان ملک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے آنجہانی شہباز بھٹی کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کے دوران لوگ امپائر ڈھونڈتے رہے ہیں جبکہ اصل امپائر تو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری تھے ۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف زرادی نے اصل امپائر ہونے کا ثبوت دیا جبکہ ان کی وجہ سے حکومت گھر نہیں گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی نے کسی کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ملک میں جاری دہشت گردی سے متعلق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مذہب کی بنیاد پر لڑوانا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے افغانستان سے ہوے ہیں اور دہشت گردوں کا اصل نیٹ ورک افغانستان میں موجود ہے جو ان حملوں کا حکم دیتا ہے۔

سیدقائم علی شاہ حلف اُٹھانے کے بعد سیدھا عزیربلوچ کے گھر گئے تھے:نبیل گبول

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں