پاکستانی نژاد لیگ سپنیرفواد نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ فائنلز میں نیا ریکارڈ بنا دیا

پاکستانی نژاد لیگ سپنیرفواد نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ فائنلز میں نیا ریکارڈ ...
پاکستانی نژاد لیگ سپنیرفواد نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ فائنلز میں نیا ریکارڈ بنا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہوبارٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد فواد نے آسٹریلیا میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ فائنلز میں آٹھ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے نیا ریکارڈ بنادیا۔ آسٹریلیا میں رہائش پذیر لیگ سپینر فواد نے ویسٹرن آسٹریلیا کیخلاف شیفیلڈ شیلڈ فائنل میں وکٹوریہ سٹیٹ کیلئے 89 رنز دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹرن آسٹریلیا اتوار کو بیلی ریو اوول میں کھیل کے دوسرے دن 421 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔فواد خان 2009میں پاکستان سے آسٹریلیا آکر رہائش پذیر ہو گئے تھے ۔یاد رہے کہ فواد سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹرن آسٹریلیا کے کرس میتھیوز کے پاس تھا، جنہوں نے 1988ءمیں کوئنز لینڈ کے خلاف 101-8 حاصل کی تھیں۔

مزید : کھیل