وہاب ریاض کی باؤلنگ پر کمینٹری باکس میں بیٹحے لیجنڈز کی حالت وسیم اکرم نے بتا دی

وہاب ریاض کی باؤلنگ پر کمینٹری باکس میں بیٹحے لیجنڈز کی حالت وسیم اکرم نے ...
وہاب ریاض کی باؤلنگ پر کمینٹری باکس میں بیٹحے لیجنڈز کی حالت وسیم اکرم نے بتا دی

  

سڈنی (نیوز ڈیسک) وہاب ریاض کی شاندار باﺅلنگ سالوں یاد رکھی جائے گی۔ اس باﺅلنگ کی پذیرائی ہر سطح پر کی جارہی ہے۔ پاکستان کے سابق لیجنڈ باﺅلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہاب کی گیندیں اس قدر خوبصورت تھیں کہ کمنٹری باکس میں ان کے ساتھ بیٹھے کیون پیٹرسن اور شین وارن اس قدر جذباتی اور متاثر ہورہے تھے کہ ان کی حالت دیکھنے والی تھی۔ یہ دونوں حضرات وہاب ریاض کی تباہ کن باﺅلنگ سے بہت زیادہ متاثر ہورہے تھے اور ان کے پاس وہاب کی تعریف کرنے کے الفاظ نہیں تھے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنا فیلڈنگ اور باﺅلنگ کے شعبے کو بہتر بنانا ہوگا کیونکہ اس سطح پر آپ کو کیچز ہرگز نہیں چھوڑنے چاہیے اور کیچ ڈراپ ہونے کا مطلب میچ ڈراپ ہونا ہے۔

مزید : کھیل