انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کو تسلیم کرتے ہیں ، اگلا الیکشن نیا الیکشن کمیشن کروائے گا : شاہ محمود قریشی

انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کو تسلیم کرتے ہیں ، اگلا الیکشن نیا الیکشن ...
انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کو تسلیم کرتے ہیں ، اگلا الیکشن نیا الیکشن کمیشن کروائے گا : شاہ محمود قریشی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی انتخابات سے متعلق دھاندلی ثابت ہونے کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان جلد نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیں گے جو اگلا انتخاب کروائے گا جس میں پارٹی کی از سر نو تشکیل کی جائے گی۔بنی گالہ میں ہونے والی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں 2 نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سفارشات اور حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل زیر بحث رہی۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی جس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سفارشات پر مبنی رپورٹ کو تسلیم کیا جبکہ جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لیے نیا الیکشن کمیشن تشکیل دے کر آئندہ انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دھاندلی ثابت ہونے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کے علاوہ پارٹی کے تمام عہدے تحلیل کر دیے گئے ہیں۔جبکہ نئے الیکشن کے بعد پارٹی کی از سر نو تشکیل دی جائے گی۔جبکہ تمام عہدوں پر پرانے عہدیداروں کو قائم مقام مقرر کیا گیا ہے اور نئی تنظیم بننے تک وہ بطور قائم مقام کام کرتے رہیں گے۔ 

لوگ امپائر ڈھونڈتے رہے ، اصل امپائر آصف زرداری تھے : رحمان ملک

انہوں نے مزید واضح کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ماضی کی روایات سے ہٹ کر پارٹی انتخابات کروانے کا فیؒفیصلہ کیا ہے ۔جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے معاہدے کو قومی اسمبلی کی تائید حاصل ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد اسمبلی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کریں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں