عزیربلوچ کو لانے جانے والی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ

عزیربلوچ کو لانے جانے والی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ
عزیربلوچ کو لانے جانے والی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عزیر بلوچ کو لانے والی ٹیم کو دبئی سے واپس بلانے کافیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دبئی کی عدالت نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دستاویزات کو درست قرار د ے دیاہے اور دبئی حکام عزیر بلوچ کو اپریل میں پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ۔عزیر بلوچ کو دیگر دو ملزموں کے ساتھ پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔عزیز بلوچ کو لانے جانے والی ٹیم کل پاکستان پہنچ جائے گی۔یاد رہے عزیر بلوچ کو لانے جانے والی ٹیم 5فروری کو گئی تھی جن میں دو افراد واپس آ گئے تھے ۔واضح رہے اس سے قبل عزیر بلوچ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زردار ی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کے کہنے پر قتل کر تا رہاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں