تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کی اندورنی کہانی ، الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت سامنے آ گئی

تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کی اندورنی کہانی ، الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت ...
تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کی اندورنی کہانی ، الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت سامنے آ گئی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔اس اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماءعمر چیمہ کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کو بھیجی گئی ای میل زیر بحث رہی جس میں انہوں نے پارٹی انتخابات کروانے والے چیف الیکشن کمشنر حامد خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔عمر چیمہ کی جانب سے کی گئی ای میل میں مزید لکھا تھا کہ آئندہ الیکشن سے قبل حامد خان کو ہٹایا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو اگلا الیکشن بے سود مشق ہو گا۔یاد رہے الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کو تسلیم کرتے ہیں ، اگلا الیکشن نیا الیکشن کمیشن کروائے گا : شاہ محمود قریشی

مزید : اسلام آباد